18 اکتوبر 2010 - 20:30

عراق کےحکومت قانون اتحاد نے وزیراعظم نوری مالکی کےخلاف العراقیہ اتحاد کےالزامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ان الزامات کو مذاکرات سے فرار کی کوشش قرار دیا ہے۔

حکومت قانون اتحاد کےترجمان جاسم الحسینی نے ایک بیان میں کہاہےکہ حکومت قانون اتحاد کبھی بھی فرقہ پرست نہیں رہا ہے اور العراقیہ گروہ نوری مالکی کو فرفہ پرست کہہ کر تشکیل حکومت کے لئے ہونے والےمذاکرات سے بھاگنےکی کوشش کررہا ہے۔الحسینی نےکہاکہ نوری مالکی تمام عراقیوں کےوزیرا‏عظم ہیں اورکسی خاص گروہ اور فرقہ سےمخصوص نہیں ہیں۔قابل ذکرہے کہ العراقیہ نےابھی حال ہی میں یہ الزام لگاکرحکومت قانون اتحاد سےمذاکرات کاسلسلہ بند کردیاتھا کہ مالکی نےفہرست العراقیہ کوسنی اتحاد کہاہے۔

۔۔۔۔۔۔

/110